• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 4: پاکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹ پیر سے فروخت ہوں گے

پاکستان میں کھیلے جانے والےپی ایس ایل 4 کے 8میچز کے ٹکٹوں کی فروخت پیر سے شروع ہوگی،ٹکٹ ملک کے 55مختلف سینٹرز سے ملیں گے۔

پی ایس ایل 4 کے میچز کے ٹکٹ کراچی کے27 اور لاہور کے 12سینٹرز پر فروخت کیے جائیں گے۔

آن لائن ٹکٹوں کی سیل کے بعد اب پیر سے نجی کوریئر کمپنی کے مختلف سینٹرز پر بھی ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگی، ملک کے55سینٹرز پر ٹکٹس کی فروخت صبح 8بجے سے شروع ہوجائے گی ، کراچی کے26، لاہور کے 12 جبکہ باقی شہروں کے ایک ایک سینٹر ز پر ٹکٹ فروخت کے لئے دستیاب ہوں گے۔

پاکستان سُپر لیگ فور کے 8میچز پاکستان میں ہوں گے جس میں کراچی فائنل سمیت 5اور لاہور 3 میچز کی میزبانی کررہا ہے ،7 سے 15مارچ تک ہونے والے 7میچز کے ٹکٹس کی قیمت 500، ایک ہزار، دوہزار، ڈھائی ہزار اور تین ہزار روپے ہے۔

فائنل کے ٹکٹ کی قیمت 500، 2ہزار ، 4 ہزار، ساڑے سات ہزار اور 8ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

تازہ ترین