• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ لندن میں شاٹ گن اور چاقو حملے میں ٹین ایجر ہلاک

لندن (پی اے) نارتھ لندن میں شاٹ گن اور چاقو حملے میں زخمی ہونے والا ٹین ایجر ہلاک ہو گیا۔ سکاٹ لینڈ یارڈ نے کہا کہ جمعہ کی شب آفیسرز کو ونسنٹ روڈ وڈ گرین میں لوگوں کے گروپ میں جھگڑے کی وجہ سے طلب کیا گیا۔ پولیس آفیسرز اور ایمبولینس کریو جائے وقوع پر پہنچے، جہاں 19اور 20سال کے دو نوجوان زخمی حالت میں پڑے ملے۔ ان کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔ ان میں سے ایک ٹین ایجر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہفتے کو دم توڑ گیا۔ پولیس نے کہا کہ یہ بھی پتہ چلا کہ اسے شاٹ گن کےزخم بھی آئے تھے۔ دوسرے نوجوان کے زخم ہلاکت خیز نہیں ہیں۔ انویسٹی گیشن کے دوران پولیس نے سڑک کو بند کر دیا تھا۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ اس واقعے میں متاثر ہونے والی کار موقع سے مل گئی ہے، مرنے والے ٹین ایجر کے لواحقین کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم بعد میں کیا جائے گا۔ پولیس نے کہا کہ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور عینی شاہدین سے اپیل ہے کہ اگر ان کے پاس معلومات ہیں تو وہ رابطہ کریں۔

تازہ ترین