• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینزویلا میں امریکی مداخلت عالمی قوانین کی پامالی ہے، روس

ماسکو(آئی این پی) روسی وزیر خارجہ سرگی لیوروف نے کہا ہے کہ وینزویلا کے خلاف کسی قسم کی امریکی فوجی جارحیت ایک خود مختار ملک میں مداخلت اور اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی ہوگی ۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سرگی لیوروف نے یہ بات زیمبیا کے ہم منصب جو مالانجی کے ہمراہ دو طرفہ تعلقات کی 55ویں سالگرہ کے موقع پر ماسکو میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کہی ۔ روسی وزیر خارجہ نے وینزویلا کی صورت حال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں امریکی فوجی مداخلت کی حمایت میں حزب اختلاف پیش پیش ہے جو کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایک خود مختار ملک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ وینیزویلا کے تنازعے کا حل بات چیت سے تلاش کرنا ہوگا۔دوسری جانب زیمبیا کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ اقتصادی تعلقات پر غور کیا گیا۔
تازہ ترین