• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ میں 19برس کی لڑکی سے اجتماعی زیادتی ،ملزمان گرفتار

اناپولس (این این آئی)امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں 19سالہ لڑکی کو 12سالہ بچے نے اپنے 14، 14سال کے تین دوستوں کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا تاہم چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بالٹی مور میں19 سالہ لڑکی بس سٹاپ سے اپنے گھر جارہی تھی کہ اسی دوران چارلڑکوں نے اس کا پیچھا کرنا شروع کردیا۔ کچھ دور جا کر لڑکی سڑک سے ہٹ کر کھڑی ہوگئی تاکہ اس کے پیچھے سے آنے والے آگے گزر جائیں لیکن یہ اس کی زندگی کا سب سے ڈرائونا لمحہ بن گیا۔نوعمر ملزمان نے پستول نکال کر لڑکی پر تان لی اور اسے ایک قریبی باغیچے میں لے گئے۔ چاروں ملزمان نے لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔ شور شرابہ ہوا تو پڑوسی اس طرف بھاگے تو چاروں لڑکے موقع سے فرار ہوگئے۔بالٹی مور کی سکول پولیس نے 2 ملزمان کو پہچان کر حراست میں لے لیا جس کے بعد دیگر 2ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ چاروں  لڑکوں پر ریپ کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے ملزمان میں ایک12سالہ لڑکے پر فرسٹ ڈگری ریپ، تیسرے اور چوتھے درجے کے جنسی جرم، اغوا کی سازش تیار کرنے، ڈکیتی کی سازش کرنے، ممنوعہ کام کرنے اور کسی انسان پر پستول تاننے کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
تازہ ترین