• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر لیاقت علی خان کی برسی آج منائی جائے گی

وٹفورڈ(نمائندہ جنگ) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے صدر صابر گل نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ممتاز کشمیری رہنما پروفیسر لیاقت علی خان کی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ وہ تحریک آزادی کشمیر کے خاموش سفیر تھے۔ تحریک آزادی میں ان کی خدمات کو بھلایا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے اپنی ساری زندگی تنظیم، تحریک آزادی کشمیر اور انسانی کی خدمت میں گزاری ۔ آپ بطل حریت شہید کشمیر مقبول بٹ، امان اللہ خان کے ساتھیوں میں سے تھے۔ جموںکشمیر لبریشن فرنٹ کے صدر صابرگل اور رہنمائوں نے کہا کہ پروفیسر لیاقت علی خان کی برسی جامعہ مسجد نارتھ وٹفورڈ میں 24فروری بروز اتوار منائی جائے گی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی لارڈ قربان حسین ہوں گے۔
تازہ ترین