• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دس سے زائدپش اپ امراض قلب کاخطرہ کم کرنے کیلے مفید

لندن(جنگ نیوز) دس سے زائدپش اپ کرنے کی صلاحیت امراض قلب، ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ کم کرتی ہے۔ یہ انکشاف امریکہ میں ہونے والی میڈکلریسرچ میں ہوا ۔ ہارورڈ ٹی ایچ چن اسکول آف پبلک ہیلتھ کی تحقیق میں پتہ لگایا گیا کہ درمیانی عمر کے افراد جو ایک بار میں 40سے زائد پش اپ لگاسکتے ہیں، ان میں خون کی شریانوں سے جڑے امراض، جیسے ہارٹ اٹیک، فالج اور امراض قلب کا خطرہ 96فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ تحقیق ایسے شواہد ملے ہیں کہ پش اپ ایک آسان اور مفت طریقہ کار ہے جس سے کسی بھی وقت خون کی شریانوں سے جڑے امراض کے خطرے کا اندازہ لگانے میں مدد مل سکتی ہے۔ ریسرچرز کا کہنا تھا کہ حیران کن طور پر پش اپ لگانے کی صلاحیت امراض قلب، ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے امراض سے منسلک ہے۔ جسمانی سرگرمی کی اس آسان مشق سے کسی بھی مرد کے امراض قلب کی پیش گوئی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کسی اور طبی تحقیقی رپورٹس میں پش اپ کی صلاحیت اور خون کی شریانوں سے جڑے امراض کے درمیان تعلق کا تجزیہ نہیں کیا گیا ۔ ان کے بقول اس تحقیق میں ہم نے جسمانی فٹنس کی کارکردگی (پش اپ اور ٹریڈ مل ٹیسٹ) اور دل کے امراض کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا تھا ۔اس ریسرچ میں ایک ہزار سے زائد فائرفائٹرز کی جسمانی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا جن کی اوسط عمر 40سال تھی۔ ریسرچ کےنتائج سے پتہ چلا کہ پش اپ لگانے کی صلاحیت سے 21سے 66 سال کی عمر کے مردوں میں امراض قلب کے خطرے کا 10 سالہ تجزیہ کرنا ممکن ہے۔ جو لوگ 11یا اس سے زائد پش اپ لگا سکتے ہیں، ان میں جان لیوا امراض کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہوجاتا ہے۔
تازہ ترین