• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلائی جہاز نے مریخ سےموسمیاتی اطلاعات بھیجنا شروع کردی

واشنگٹن (اے پی پی) ناسا کے ’انسائیٹ‘ نامی خلائی جہاز نے سیارہ مریخ پر پل پل کا موسم بتانا شروع کردیا ہے۔ اب مریخ پر موجود خلائی جہاز کی بدولت سرخ سیارے کی روزانہ کی بنیاد پر موسمیاتی خبروں سے آگاہی حاصل کی جاسکتی ہےاور اس طرح اب ہم زمین کے علاوہ کسی دوسری دنیا کے موسم سے بھی آگاہ ہوسکتے ہیں۔ نظامِ شمسی کے اہم اور زمین کے پڑوسی سیارے پرناسا کی جانب سے حال ہی میں انسائیٹ نامی خلائی جہاز بھیجا گیا ہے اور اس کے حساس ترین آلات کو جدید ترین موسمیاتی اسٹیشن قرار دیا جاسکتا ہے۔ یہ خلائی جہاز مریخ کے درجہ حرارت، ہوا کی رفتار اور دباؤ وغیرہ کی خبر دیتا رہے گا۔ مریخ پر زلزلے پیما آلات بھی ہیں اور اپنے جدید نظاموں کی بدولت یہ جہاز زمین کی اندرونی کیفیات اور اس کی ساخت پر بھی نظر رکھ سکتا ہے۔ ساتھ ہی یہ موسم کا احوال بھی 24گھنٹے نشر کرتا رہتا ہے۔ موسمیاتی اسٹیشن مشہورِ زمانہ جیٹ پروپلشن لیبارٹری نے تیارکیا ہے جس کی بدولت وہ مریخ پر طوفانِ بادوباراں یا مطلع صاف رہنے کی خبردیتا رہتا ہے۔
تازہ ترین