• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحیرہ بالٹک میں 2بحری جہازوں میں تصادم ،15افراد زخمی

برلن(آئی این پی/شِنہوا)بحیرہ بالٹک میں دو بحری جہازوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں15 افراد زخمی ہو گئے۔یہ تصادم یونانی پرچم بردا80میٹر طویل مال بردار بحری جہاز رابا اور31میٹر طویل مال بردار جہاز ورلڈ بورا کے درمیان ہواجس کے نتیجے میں ورلڈ بورا کے 11ٹیکنیشن اور عملے کے 4افراد زخمی ہو گئے۔یہ حادثہ روجن جزیرے کے قریب پیش آیا زخمیوں میں 10شدید زخمی ہیں۔تاہم جرمن پولیس کے مطابق رابا جہاز پر کوئی زخمی نہیں ہوا۔
تازہ ترین