• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارسلونا چیمبر آف کامرس کے انتخابات، چار گروپس میں مقابلہ ہوگا

بارسلونا (جواد چیمہ) بارسلونا چیمبر آف کامرس کے انتخابات کی گہماگہمی شروع ہوگئی۔ بارسلونا چیمبر آف کامرس کو اسپین میں بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور بڑے چیمبرز میں شمار ہوتا ہے۔ اپنی اہمیت کے پیش نظر کاروباری حلقوں کے حقوق کے لئے سب سے موثر ادارہ ہے۔ مئی2019ء میں ہونے والے انتخابات کے لئے بارسلونا چیمبر آف کامرس کے چار گروپس آمنے سامنے ہیں ان میں ایک گروپ ’’توسکت‘‘ نے گزشتہ روز اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا۔ امیدواروں کے اعلان کی تقریب میں سینکڑوں کاروباری افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں گروپ کے صدر کارلوس توسکت نے اپنا منشور پیش کیا اور مین امیدواروں کو خطاب کی دعوت دی۔ بارسلونا میں چھوٹے بڑے کاروبار سے منسلک پاکستانیوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور بارسلونا سینٹر میں معیشت میں اہم کردار ادا کررہی ہے، پاکستانیوں کی اسی اہمیت کو دیکھتے ہوئے بارسلونا چیمبر آف کامرس کے بڑے اور مضبوط گروپ ’’توسکت‘‘ نے پاکستانی بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے اور یہ پاکستانی کمیونٹی کے لئے پہلا موقع ہے جب کوئی پاکستانی ایک بڑے فورم کے انتخابات کا حصہ بننے جارہا ہے۔بارسلونا چیمبر آف کامرس کے40افراد حصہ ہونگے اور انتخابات میں بھی چالیس 40مختلف کاروبار کے شعبوں میں چار گروپس کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ چوہدری امانت حسین مہر ریٹیل پرائس شعبہ کی جانب سے انتخاب لڑیں گے۔
تازہ ترین