• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حقوق انسانی کے علمبردار بھارتی مظالم پر آواز اٹھائیں، راجہ اسحاق صابر

برمنگھم (نمائندہ جنگ) آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر راجہ اسحاق صابر نے کہاہے کہ پلوامہ واقعے کے بعد ہندوستان کا چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے ہندوستان کشمیریوں پر ظلم و ستم کر رہاہے اور انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔8لاکھ ہندوستانی فوج کشمیر میں ظلم و ستم اور انسانیت سوز مظالم کر رہی ہے دنیا کے تمام انسانی حقوق کے علمبرداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر ہندوستان پر دباو ڈالے کشمیر کا بچہ بچہ ہندوستان کے ظلم و ستم کے خلاف پرسر پیکار ہے اور پر امن طور پر اپنی آواز بلند کر رہا ہے لیکن ہندوستان کشمیریوں پر شدید ظلم و ستم کر رہا ہے کشمیریوں کی تحریک حریت اب نئے جذبے کے ساتھ شروع ہوگئ ہے نوجوان نسل کا تحریک میں کردار اس بات کا ثبوت ہے کہ اب ایک مثبت سمت کا تعین کر کے نوجوان میدان حریت میں نکل چکے کشمیر کی آزادی ہماری منزل ہے۔ انشا اللہ لاکھوں کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا بہت جلد کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہونے والا ہے۔ ہم وزیراعظم پاکستان اور مسلح افواج پاکستان کے جاندار موقف پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ کشمیریوں کو پاکستان سے ہمیشہ مثبت امید رہی ہے اور پاکستان کی موجودہ حکومت کوششوں کی وجہ سے آج مسئلہ کشمیر پر پیش رفت ہو رہی ہے۔
تازہ ترین