• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم میں رہزنی میں زخمی خاتون ہلاک، چار افراد گرفتار

لندن ( پی اے )برمنگھم مے علاقے پیٹرزفیلڈ روڈ پر رہزنی کی واردات میں زخمی ہونے والی معمر خاتون چل بسی ۔ ویسٹ مڈ لینڈز پولیس نے کہاکہ اس واردات کے دوران73سالہ خاتون کا کندھا اتر گیا تھا۔اس کی موت کے سبب کے بارے میں ابھی پتہ نہیں چل سکا بیگ چھیننے کی ناکام کوشش کے دوران دو دیگر خواتین کو بھی ٹارگٹ کیا گیا تھا۔ پولیس نے رہزنی ایسالٹ اورمین سلاٹر کے شبہ میں چار افراد کو گرفتار کر لیا جن میں دو لڑکے شامل ہیں ۔ڈیٹیکٹیو انسپکٹر رچرڈ مارش نے کہا کہ یہ انتہائی خوفناک واردات تھی جس میں معمر خاتون کو ٹارگٹ کیا گیا دکھ کے ان لمحات میں میری تمام تر ہمدردیاں متاثرہ فیملی اینڈ فرینڈز کے ساتھ ہیں ان کو سپیٹلسٹ آفیسرز سپورٹ کر رہے ہیں اور انہیں اپ ڈیٹ سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہم کمزور اور ناتواںافراد کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہے ہیں۔ ویسٹ فیلڈ روڈ پر 57سالہ عورت سے بیگ چھین لیا گیا جبکہ ایکوک گرین پر بھی کچھ دیر بعد 67سالہ عورت کو ٹرگٹ کیا گیا۔ دونوں متاثرین نےبتایا کہ حملہ کرنے والے گرین واکس ویگن بورا میں سوار تھے۔ پولیس نے چار افراد کو گرفتار کر لیا جن کی عمریں 14‘ 15‘ 20اور 22 سال ہیں۔
تازہ ترین