• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی معیشت کومزیدغیر یقینی صورتحال کا سامناہے،چینی سفیر

لندن (آئی این پی ) برطانیہ میں چینی سفیر نے کہا ہے کہ حالیہ برسوںکے دوران پوری دنیا میں تحفظ پسندی اور یکطرفہ پسندی میں اضافہ ہوا ، عالمی معیشت کومزیدغیر یقینی صورتحال کا سامناہے،ان مشکلات پر قابو پانے کے لیے ایک دوسرے پراعتماد کی ضرورت ہے۔ برطانوی اخبار میں برطانیہ میں چین کے سفیر لیو شیاو مینگ کے دومضامین کی اشاعت ہوئی۔مضامین میں’’چین کی اقتصادی صورتحال کیسی ہے’’اور’’چین کی معیشت دنیا کے لیے کیااہمیت رکھتی ہے‘‘ کے دو موضوعات پر چار نکات کے ذریعے روشنی ڈالی گئی پہلا، چین کی معیشت میں تیز اضافے کا رجحان بدستور مضبوط ہورہا ہے۔ دوسرا، چین کی اقتصادی اضافے کے معیارکو مسلسل بلند کیا جارہا ہے۔ تیسرا، چین کے اقتصادی اضافے سے دنیاکو بڑے فائدے پہنچائے جا تے ہیں اور چوتھا یہ کہ مستقبل میں چین کی معیشت کی ترقی سے دنیا کومزید مواقع فراہم کئے جائیں گے۔مضامین میں مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ برسوںکے دوران پوری دنیا میں تحفظ پسندی اور یکطرفہ پسندی میں اضافہ ہوا ہے اور قومی احساس تفاخر پھیلتا جارہا ہے ایسے میں عالمی معیشت کومزیدغیر یقینی صورتحال کا سامناہے۔ان مشکلات پر قابو پانے کےلئے ایک دوسرے پراعتماد کی ضرورت ہے۔اسی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے چین اپنی ترقی پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ دنیا کے مختلف ممالک کی خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے مزید خدمات انجام دینا چاہتاہے۔
تازہ ترین