• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرین نے زمین سے قریب ’ستاروں کا دریا‘ دریافت کر لیا

ویانا(پی پی آ ئی) ماہرین فلکیات نے اب تک ہماری آنکھ سے اوجھل اور زمین سے قریب ایسے ستاروں کا مجموعہ دریافت کیا ہے جو ایک ساتھ ایک سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور ماہرین نے انہیں ستاروں کا دریا کا نام دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا ذرا ئع کے مطابق آسمان پر موجود ان ستاروں پر یونیورسٹی آف ویانا، آسٹریا کے ماہرین نے یوروپی خلائی سیٹلائٹ گایا کی تصاویر اور ڈیٹا میں ان ستاروں کو دریافت کیا ہے۔ تاروں بھری اس لہر میں 4000سے زائد ستارے موجود ہیں جو ایک ارب سال قبل اپنی تشکیل کے بعد سے ہی ایک ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔
تازہ ترین