• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استنبول میں شدید دھند کے باعث نظام درہم برہم

استنبول(آئی این پی/شِنہوا)شدید دھند کے باعث ترکی کے سب سے بڑے شہر کا نظام درہم برہم ہو گیا۔سیکڑوں پروازیں اور چھوٹے بحری جہازوں کی آمدورفت معطل یا منسوخ ہو گئیں۔ترکش ائیرلائنز نے اپنے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ائیرپورٹ آنے سے پہلے صورتحال کا باقاعدگی سے پتہ کرتے رہیں کیونکہ موسم کی صورتحال خراب ہے۔پیگاسس ائیر لائنز نے اعلان کیا ہے کہ استنبول سے اسکی تمام پروازیں گہری دھند کے باعث متاثر ہوئی ہیں۔دریں اثناء سٹی لائنز فئیری ایجنسی نے بھی اپنے چھوٹے جہازوں اور کشتیوں کی آمدورفت روک دی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ حد نظر بہت کمزور ہے اس لیے صبح کے وقت سروس جاری رکھنا مشکل ہے۔ماہرین کے مطابق بعض علاقوں میں حد نظر10میٹر سے کم ہو گئی۔
تازہ ترین