• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی تر انہ سے آغاز، سینے پر گو لی کھا ئیں گے پاکستان بچائیں گے،متحدہ کے تحت مظاہرے کی جھلکیاں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارت کے خلاف ایم کیو ایم کے مظاہر ے کا آغاز قومی تر انہ بجا کر کیا گیا شر کا ء نے کھڑے ہو کر احترام سے سنا ،مظا ہر ین قومی جذبے سے سر شار تھے اور ان میں نفر ت نما یا ں تھی اور نعرے لگا رہے تھے کہ سینے پر گو لی کھا ئیں گے پاکستان بچائیں گے،بھارتی جا رحیت کو اپنی فو ج کے ساتھ ملکر انجا م تک پہنچائیں گے،مظا ہرے میں ایم کیو ایم کے تمام شعبوں کے علا وہ اقلیتی نما ئند وں اور ہند وبر داری کی بھی بڑی تعداد نے شر کت کی، بزرگ پاکستانی پر چم تھا مے شر یک ہو ئے تھے،اس موقع پر قومی وملی نغمے بجا ئے جا تےرہے،پلے کا رڈز پر بھارت میں مسلما نو ں کے سما جی ومعاشی جسما نی قتل عام کو بند کر ایا جا ئے،اقوام متحد ہ کہا ں سورہی ہے ؟مو دی جنگ کی دھمکیا ں دینا بند کر و پاکستانی قوم جا گ رہی ہے درج تھا،بھارتی جا رحیت واشتعال انگیزی کیخلا ف شہر بھر میں سیا ہ بینرز آویزاں کئے گئے تھے۔

تازہ ترین