• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ڈی اے میں تعینات دیگر محکموں کے ملازمین کو واپس بھیجنے کے اقدامات

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کے ڈی اے انتظامیہ نے ادارے میں تعینات دیگر محکموں کے ملازمین کو واپس بھیجنے کے لیے اقدامات تیز کردئیے ہیں اور تقریباً دو برس سے کے ڈی اے، سرجانی ٹائون اسکیم 41 میں تعینات ایڈیشنل ڈائریکٹر شہزاد احمد کو ان کے بنیادی محکمے ڈی ایم سی ملیر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،کے ڈی اے حکام کے مطابق ادارہ ترقیات کراچی کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سید منصور عباس کے ڈی اے کے معاملات درست کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں ، اس ضمن میں کے ڈی اے میں موجود دیگر محکموں کے ملازمین کو ان کے بنیادی محکموں میں واپس بھیجنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے، جبکہ کے ڈی اے اسکیم 41 میں دیگر عملے کو بھی تبدیل کیا جارہا ہے،قوی امکان ہے کہ جلد کے ڈی اے کے اہم شعبوں میں بائیو میٹرک سسٹم نصب کردیا جائے گا۔
تازہ ترین