• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت بیجا جنگی جنون کا مظاہرہ کر رہا ہے،مولانا عبدالرحمٰن سلفی

کراچی (پ ر )جماعت غربااہلحدیث پاکستان کے امیر مولاناعبدالرحمٰن سلفی،مولاناپروفیسرحافظ محمد سلفی،علامہ ڈاکٹرعامرعبداللہ محمدی ودیگرنےاپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ بھارت نے کشمیر میں اپنے مظالم پرپردہ ڈالنے کےلیےسابقہ روایت کیطرح پاکستان کو بلاثبوت بدنام کرنے کاپروگرام شروع کردیاہےاورجنگی جنون کا بیجا مظاہرہ کر ہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو سبق سکھانے کیلے پاکستانی قوم متحد ہے، انہوں نےاقوام متحدہ ودیگر عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیرمیں تازہ بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لیں۔
تازہ ترین