• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پولیس کی فلاح وبہبود،رواں سال 10؍کروڑ روپے سے زائد تقسیم کئے گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رواں سال سندھ پولیس کی فلاح وبہبود کی مد میں10 کروڑ17 لاکھ69 ہزار روپے پولیس ملازمین میں تقسیم کیئے گئے، یہ بات آئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم امام کو اے آئی جی ویلفیئر سندھ نے ایک رپورٹ میں بتائی، ڈاکٹرمحمدرضوان احمد نے بتایا کہ مالی سال 2019ءکے دوران پولیس ملازمین کی بیواؤں کو انکے اکاؤنٹس میں 7 کروڑ 71 لاکھ 77 ہزار 500 روپئے پر مشتمل رقم آن لائن منتقل کی گئی، 41 مرحوم ملازمین کی تجہیزوتکفین کے لیئے ورثاء کو دئیے گئے 17 لاکھ 30 ہزار روپئے شامل ہیں ۔
تازہ ترین