• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

میاں داد کے چھکے کا میرے چھکے سے کوئی مقابلہ نہیں، سرفراز احمد


شارجہ(نمائندہ خصوصی)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان اور لاہور قلندرز کے خلاف جیت کے ہیرو سرفراز احمد نے کہا ہے کہ شارجہ میں جاوید میاں داد کے بھارت کے خلاف چھکے کا میرے چھکے سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔اس چھکے نے پاکستان کو آسٹریلشیا کپ جتوایا اورہمیشہ جاوید میاں داد کا چھکا یادگار رہے گا۔انٹر نیشنل میچ کا پریشر الگ ہوتا ہے جس نے کل چھکا مارا ٓج اس نے چھکا کھایا۔یہی کرکٹ ہے۔ہفتے کو میچ کے بعد پریس کانفرنس میں سرفراز احمد نے کہا کہ میرے گھر والے مجھے ہمیشہ دعاوں کے ساتھ اور پڑھ کر رخصت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس گیند پر میں رن آوٹ ہوا قانون کے مطابق گیند ڈیڈ ہوچکی تھی مجھے بھی قانون کا علم بعد میں ہوا ۔میں نے میچ میں کوشش کی کہ ٹھنڈے دماغ سے کھیلوں اور گھبراہٹ طاری نہ ہو ۔احسن علی نے کہا کہ ابتدا میں پریشر تھا لیکن سرفراز بھائی اور دیگر نے کہا کہ اس میچ کو بھی عام میچوں کی طرح کھیلو۔اس پلیٹ فارم سے سیکھ رہا ہوں ۔

تازہ ترین