• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیبل ٹینس:پاکستان کاعالمی تنظیم سے رابطہ

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن نےجولائی میں بھارتی شہر اڑیسہ میں کامن ویلتھ چیمپئن شپ میں پاکستان کھلاڑیوں کی شر کت کو یقینی بنانے کیلئے عالمی تنظیم سے رابطہ کر لیا ہے، فیڈریشن کے صدر ایس ایم سبطین کے مطابق اس مقصد کیلئے کامن ویلتھ ٹیبل ٹینس کے حکام سے رابطہ کیا گیا ہے، بھارت نے ایک ماہ قبل بھی پاکستان کی حور فواد کو سائوتھ ایشین ہوپ ایونٹ میں شر کت کے لئے ویزا جاری نہیں کیا تھا، حکام کے جواب کے بعد ہم ویزا کی درخواستیں دینگے۔
تازہ ترین