• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس مقابلہ، ڈاکو جاوید ناریجو گرفتار، 4ساتھی فرار

خیرپور(بیورورپورٹ ) احمد پور کے قریب پیر گیلانی روڈ پر پولیس کا ڈاکو گروہ کے ساتھ مقابلہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد اشتہاری ڈاکو جاوید ناریجو گرفتار، 4 ڈاکو فرار ہو گئے۔ 1 گھنٹے کی فائرنگ کے بعد پولیس نے اشتہاری ڈاکو جاوید ناریجو کو پستول اور متعدد راؤنڈ ز سمیت گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ڈاکو گروہ سڑک پر واردات کرنے آیا تھا کہ پولیس کا سا منا ہو گیا گرفتار ڈاکو کئی سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا فرار ہو جانے والے ڈاکو ئو ں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

تازہ ترین