• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پڈعیدن (نامہ نگار) محبت دیرو کے قریب گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں چھت ملبے تلے ایک بچی دب کر جاں بحق ہو گئی ۔ حالیہ بارشوں میں گھرکی چھت کمزور ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا جبکہ دوسرے واقعہ میں بھریا سٹی کے نواحی گوٹھ غوث بخش لہرانی میں سگ گزیدگی کے باعث 50سالہ شخص سخت زخمی ہوگیا جسکو اسپتال منتقل کیا گیا اسپتال میں کتے کے کاٹے کی ویکسین نہ ہونے کے باعث متاثر شخص دم توڑ گیا۔ اسپتال کے ایم ایس اقبال انصاری نے بتایاکہ سگ گزیدگی کا شکار شخص اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی جاں بحق ہوچکا تھا۔

تازہ ترین