• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پڈعیدن : پولیس کی کارروائی، بین الاضلاع گروہ کے تین ڈاکو گرفتار

پڈعیدن (نامہ نگار) پولیس نے کارروائی کے دوران 15 روز قبل ڈکیتی میں ملوث تین ڈاکو گرفتار کرلیے ۔ڈی ایس پی سٹی ایوب درس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ گرفتار تین ڈاکو بین الاضلاع گروہ میں شامل ہیں ۔ڈی ایس پی سٹی نے کہا کہ گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے دو پستول، گولیوں کے راؤنڈ ،موٹر سائیکل اور مسروقہ 8 لاکھ روپے مالیت کی 36 سولر پلیٹیں اور دیگر سامان برآمد کرلیے ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے ڈیرے کے چوکیدار کو ہاتھ پاؤں باندھ کر 8 لاکھ روپے مالیت کی 36 سولر پلیٹس،انویٹر دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے تھے ۔ڈی ایس پی ایوب درس کی پریس کانفرنس میں کہاکہ گرفتار تینوں ملزمان کو ریمانڈ کے لیے آج نوشہروفیروز کی عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تین فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین