• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گمبٹ : دوکاروں کے تصادم میں ایس ایچ او لاڑکانہ ہلاک

گمبٹ( نامہ نگار) لاڑکانہ خیرپور نیشل ہا ئی وے پر دوکاروں کے تصادم میں ایس ایچ او لاڑکانہ ہلا ک ہو گئے ۔عبدالستار پنھیار کار سے ٓابائی شہر جارہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی دوسری کار سے تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او عبدالستار پنھیار موقع پر ہی ہلاک جبکہ 4 افراد مجیب لراحمنٰ اور ا س کی بیوی شمشاد بھٹو پنو عاقل کے رہائشی حامد علی ولد رحیم بلش چاچر کشمور کے رہائشی بادشاہ زادی زوجہ شیر محمد بھٹو رہائشی پنو عاقل شدید زخمی ہوگئے ہیں حادثہ بہارو تھانے کی حد میں درگاہ نور پور کے نزدیک ہوا زخمیوں کو بہارو پولیس نے گمبٹ اسپتال پہچایا گیا ۔
تازہ ترین