• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
عمرکوٹ (نامہ نگار) کچھ عرصہ قبل عمرکوٹ کے شہری اللہ رکھیو میمن کے گھر میں خواتین نے داخل ہوکر اہل خانہ کو بیہوش کرنے کے بعد گھر سے سارا سامان نقدی ، زیورات وغیرہ لوٹ کر فرار ہوگئی تھیں ۔ شبیراں اور نازیہ کو ایف آئی آر درج ہو نے بعد وومین پولیس عمرکوٹ نے کوٹڑی کے قریب ایک گوٹھ سےگرفتار کرکے عمرکوٹ لیکر آ ئیں ۔ 11 دن کے بعد ان عورتوں نے کوٹڑی شہر میں چوری کی اس قسم کی واردات کی جس میں کوٹڑی پولیس نے ان عورتوں کو گرفتار کرنے کے بعد عمرکوٹ پولیس کو اطلاع دی اور عمرکوٹ پولیس ان کو وومین پولیس تھانہ عمرکوٹ لیکر آئی جہاں پر ان خواتین کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے والے اللہ رکھیو میمن کے گھر کے افراد نے ان خواتین کی شناخت کی اس کے بعد ا نہیں خواتین جیل حیدرآباد بھیج دیا گیا ۔
تازہ ترین