• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایدھی فاؤنڈیشن کی اراضی چھڑانے کے عدالتی احکامات پر عدم عملدرآمد

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن نے سیاسی دباؤ پر ایدھی فاؤنڈیشن کی مردہ خانے اور کمپیوٹر اکیڈمی کےلئے مختص اراضی قابضین سے واہ گزار کرانے کے عدالتی احکامات ردی کی ٹوکری میں ڈال دیئے‘گذشتہ ماہ بلدیہ عملے نے مذکورہ اراضی واہ گزار کرانے کی کوشش کی تھی جسے پی پی پی کے رکن صوبائی اسمبلی جبار خان نے موقع پر پہنچ کر رکواکر قابضین کو 2روز کی مہلت دلوائی تھی‘بلدیہ عملے پرپولیس تشدد اورگرفتاریوں کے باعث انسدادتجاوزات آپریشن بھی بند ہے۔ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی سیاسی دباؤ پر پسپائی اورعدم دلچسپی کے باعث ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ مرحوم عبدالستارایدھی کا لطیف آباد نمبر7مکرانی محلے آٹوبھان روڈ پر مردہ خانے اور کمپیوٹراکیڈمی کی تعمیر کا خواب تا حال پورانہیں کیاجاسکا ہے جبکہ سندھ کی حکمراں جماعت کے بعض رہنماؤں اورڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے افسران کی سرپرستی کے باعث ایدھی فاؤنڈیشن کی 16ہزار اسکوائرفٹ سے زائد اراضی پر قابضین کو تحفظ فراہم کیاجارہا ہے‘مذکورہ اراضی واہ گزار کرانے کےلئے سندھ ہائی کورٹ نے احکامات د یئے تھے۔
تازہ ترین