• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ انڈسٹریل ٹریڈ اسٹیٹ کا ایک روزہ شکایتی سیل

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ انڈسٹریل ٹریڈ اسٹیٹ لمیٹڈ کے اسٹیٹ انجینئر حیدرآباد نے حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں ایک روز ہ شکایتی سیل قائم کیا جہاں انہوں نے سائٹ ایسوسی ایشن کے اراکین سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے عہدیداران اور اراکین کو یقین دلایا کہ حکومت صنعتی ترقی پر یقین رکھتی ہے اور صنعتکاروں کے تمام مطالبات و سفارشات کو حل کرنے کےلئے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتکار ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیںاور اس ضمن میں سائٹ صنعتکاروں کو مکمل تعاون فراہم کرےگا۔ حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن کے اراکین نے یکہ بعد دیگر اپنے‘ اپنے مسائل سے اسٹیٹ انجینئر کو آگاہ کیا جبکہ پیٹرن ان چیف مظہر الحق چوہدری نے صنعتکاروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ صنعتوں میں پانی کے ایکسز بلز اور ایریئرز سے دشواری کا سامنا ہے، سائٹ میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہے جبکہ ورکس اینڈ سروسز ڈپارٹمنٹ نے بھی ٹنڈومحمد کان روڈ پر تین فٹ اونچا نالہ بنا کر نظام تہس نہس کردیا ہے ۔ بعد ازاں اسٹیٹ انجینئر کو سینئر نائب چیئرمین شجاع رزاق میمن کی جانب سے روایتی اجرک اور پھولوں کا ہار پیش کیا ۔
تازہ ترین