• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد اقصیٰ کے باب الرحمہ میں فلسطینیوں کی 16 سال بعد نماز کی ادائیگی

مقبوضہ بیت المقدس (ایجنسیاں)فلسطینیوں نے 2003 سے عائد اسرائیلی پابندیوں کو توڑتے ہوئے مسجد اقصیٰ کے باب الرحمہ میں داخل ہوکر نماز ادا کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیکڑوں فلسطینی مسلمان مسجد اقصیٰ کے مقفل باب الرحمہ کو کھول کر اندر داخل ہوئے اور نماز ادا کی۔ اسرائیل نے 2003 سے باب الرحمہ میں داخلے پر پابندی لگا کر تالا لگا دیا تھا۔16 سال بعد اذان کی آواز گونجنے پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملےاور فلسطینی مسلمان اشکبار آنکھوں کے ساتھ سجدہ شکر میں جاگرے۔

تازہ ترین