• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی زبان سعودی اسکولوں اور جامعات میں بطورمضمون شامل کرنے کا فیصلہ

ریاض( شاہد نعیم) ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عر ب اور چین کے نائب صدر نے چین کی جانب سے اجلاس کی صدار ت کی۔ اس موقع پر طے کیا گیا کہ چینی زبان سعودی اسکولوں اور جامعات میں ہر مرحلے میں ایک مضمون کے طورپر شامل کی جائیگی۔ اسکی بدولت دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور دوستی کے رشتے مضبوط ہونگے۔ ہر سطح پر اسٹراٹیجک شراکت گہری ہوگی۔ دونوں ملکوں نے سرمایہ کاری کے منصوبوں ، جہازرانی ،توانائی ، تجارت ، اسپتالوں کی تعمیر، زلزلے سے متاثرہ مکانات کی تعمیر نو، تجدد پذیر توانائی، دہشتگردی کے انسداد ، کاپی رائٹ، پیٹرو کیمیکل پروجیکٹ اور آئل ریفائنری کی بابت معاہدے کئے اور یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے چین میں قومی توانائی ادارے کے ساتھ تجدد پذیر توانائی کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے۔ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ چین کے موقع پر مفاہمتی یادداشت کی کارروائی عمل میں آئی۔اس کے بموجب آئندہ 10برس کے دوران چین سعودی عرب میں تجدد پذیر توانائی سے تعلق رکھنے والی ٹیکنالوجی اور بجلی کی تیاری اور صنعت کو فروغ دینے میں تعاون کریگا۔

تازہ ترین