• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی ایشیا جرنلزم سمٹ کاآغاز آج دبئی میں ہو گا

اسلام آباد(طاہر خلیل) امریکی دفتر خارجہ کی طرف سے خطے میں امن کی کوششوں کو تقویت دینے کیلئے جنوبی ایشیا جرنلزم سمٹ کا آج سے دبئی میں آغاز ہو گا۔ جرنلزم سمٹ میں پاکستان سمیت انڈیا، افغانستان ، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال کے 65 صحافیوں کو مدعو کیا گیا ہے ترجمان جنوب ایشیا جرنلزم سمٹ کا کہنا ہے کہ خطے میں کشیدگی کی بجائے امن کا ماحول مضبوط بنانا ضروری ہے ، اسکے لئے خطے کے چھ اہم ملکوں کے صحافیوں اور اینکرز کے مابین رابطہ کاری سے صورتحال بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے ۔چھ ملکی جرنلزم سمٹ کانفرنس امریکی سٹیٹ اریزونیا یونیورسٹی ،نیشنل سنٹر فار جرنلزم اور والٹر کرنکائٹ(Walter Cronkite) اسکول آف جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکشن کے تعاون سے منعقد ہوگی۔
تازہ ترین