• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی بند کرنے کی دھمکی سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی، مودی نے الیکشن کیلئے پلوامہ ڈرامہ رچایا، سینیٹ قائمہ کمیٹی

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بھارت کی جانب سے پانی بند کرنے کی گیدڑ بھبکی کو سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پلوامہ حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے ثبوت پیش کریں، بصورت دیگر اپنے عوام کو الیکشن کیلئے بے وقوف نہ بنائیں۔کمیٹی نے پلواما حملے کا تعلق پاکستان سے جوڑنے کے بھارتی الزام کی سخت مذمت کرتے ہوئے بھارتی الزام کو مسترد کردیا جبکہ کمیٹی میں پلواما حملے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس گزشتہ روز چیئرمین کمیٹی سینیٹر رحمان ملک کی صدارت میں ہوا،اجلاس میں پلوامہ حملے کا تعلق پاکستان سے جوڑنے کے بھارتی الزام کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے اسے مستردکردیاگیا۔

تازہ ترین