• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن لازمی سروسز میں شامل

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر، نیوز ر پورٹر) و فا قی حکومت نے سٹیٹ لا ئف انشور نس کا ر پو ریشن کو لازمی سر وسز میں شامل کر د یا ہے، وز ار ت داخلہ نے سٹیٹ لا ئف انشور نس کا ر پوریشن کو پا کستان اسینشل سروسز ( مینٹی نینس ) ایکٹ 1952کے تحت لامی سروس میں شامل کرنیکا نو ٹیفکیشن جار ی کر دیا ہے، یہ حکم چھ ماہ کیلئے د یا گیا ہے، نو ٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ و فا قی حکومت کی رائے میں ملک بھر میں ہیلتھ اور لائف کی انشورنس کوریج اور نیشنل ہیلتھ پا لیسی پر عملدرآ مد کیلئے سٹیٹ لائٖف انشورنس کا رپوریشن کی شمولیت کی وجہ سے یہ اقدام ضرروی ہے کیونکہ کا ر پو ریشن کی طرف سے سروس میں تعطل یا بندش سے قومی ہیلتھ پالیسی کے اہداف اور سروس ڈیلوری متا ثر ہوسکتی ہے، حکم کا اطلاق کا ر پوریشن کے ملازمین کی تمام کلاسز پر ہو گا، حکم سے ادارے کے ملازمین میں بے چینی اور اضطراب پھیل گیا ہے کیونکہ اس حکم سے یونین سر گر میاں متاثر ہوں گی۔

تازہ ترین