• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مٹھی میں مندر کے پجاری کی طالبعلم سے بد فعلی

اسلام کوٹ(رپورٹ:عبدالغنی بجیر)مٹھی میں مندر کے پجاری کی جانب سے طالبعلم سے مبینہ بد فعلی،ملزم کے خلاف مقدمے کے لئے درخواست تھانہ پرجمع۔تفصیلات کے مطابق مٹھی کے مہیشوری محلے کے رہائشی دسویں جماعت کے طالب علم کرتن مہیشوری نے صحافیوں کو بتایا کہ ہنومان مندر کا پوجاری شولال بھگت دو ماہ سے اسے تنگ کررہا تھااور مندر سے روزانہ اپنے ساتھی مہادیو مہیشوری کی مدد سے اسکول سے مندر لے جاتا تھاجہاں پر ہنومان مندر کا پوجاری اسے اپنی بیٹھک پر لے جاتا تھا اورگزشتہ رات بھی اس نے مجھے اپنی بیٹھک پر بٹھا کر بے ہوش کیا تھا اور گھر پہنچنے میں تاخیر ہونے پر میری والدہ بھی تلاش میں مندر پہنچی تھی،مگر پوجاری نے اپنے گھر کے ایک خالی کمرے میں مجھے چھپا دیا تھا۔متاثر طالب علم نے صحافیوں کو بتایا کہ پوجاری اور اس کا ساتھی اپنی بیٹھک میں بٹھا کر اسے بے حوش کردیتا ہے۔ جس کے بعد کیا ہوتا تھا اسے معلوم نہیں۔ واقعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او مٹھی عبدالستار سموں نے لڑکے کے ورثاء اور متاثر لڑکے کو مقدمے کے لئے تھانے بلوایا اور مقدمے کے لئے درخواست وصول کی۔ درخواست میں پوجاری سمیت دو ساتھیوں پر حراساں کرنے اور یرغمال بنانے کے الزام لگائے گئے ہیں۔
تازہ ترین