• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو پر آج دیکھیں، جرگہ: کیا جنگ چھڑنے والی ہے؟؟”خبرناک “ کا جدید موسیقی میں منفرد اعزاز

کراچی (جنگ نیوز) کیا پاک بھارت جنگ چھڑنے والی ہے، بھارتی قیادت کی حواس باختگی کی اصل وجہ کیا ہے، پاکستان اور بھارت میں سے دراصل امریکا کس کے ساتھ ہے؟۔ اِن تمام موضوعات پر اتوار کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں رات 10بجکر5منٹ پر اہم گفتگو ہوگی۔ سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی پروگرام کے میزبان ہیں۔ ٭ ڈمی خواجہ سعد رفیق اور ایم این اے علی نواز ”خبرناک“ میں آمنے سامنے ہوں گے۔ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈمی سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے باہر سے قیدی چھڑا لئے اپنے قیدی اُنہیں نظر نہیں آتے۔ پروگرام کے دوران جو دیگر موضوعات زیر بحث لائے جائیں گے اُن میں ”منگنی اور ایم او یو کبھی بھی ٹوٹ سکتے ہیں، دیواروں سے باتیں کرنے والا شاعر، خبرناک کا جدید موسیقی میں منفرد اعزاز ، مہنگائی بڑھی مگر ڈالر بھی ملے اور بیوی کی بیمہ رقم کیلئے خاوند قتل پر تُل گیا“ شامل ہیں۔ طنز و مزاح سے بھر پور ”خبرناک“ علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ رات11 بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔
تازہ ترین