• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی آرمی چیف جنرل باجوہ کے وژن کی تقلید کریں، فوجی ترجمان

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے وژن کی تقلید کے لیے بھارت کو پاکستان دشمنی ترک کرنی ہو گی۔میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بھارتی آرمی چیف کہتے ہیں کہ وہ پاکستان کے آرمی چیف کو فالو کرتے ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید لکھا کہ بہتر ہے بھارتی آرمی چیف علاقائی امن و استحکام کے جنرل باجوہ کے وژن کو بھی فالو کریں۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ کے وژن کی تقلید کے لیے بھارت کو پاکستان دشمنی کو ’’ان فالو‘‘ کرنا ہو گا۔واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ پاکستان فوج کے سربراہ کو فالو کرتے ہیں ۔ 

تازہ ترین