• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا جنگی جنون، دفتر خارجہ کا کرائسز مینجمنٹ سیل تشکیل

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)بھارت کی جانب سے جنگی جنون اور دھمکیوں کے پیشِ نظر پاکستان نے مختلف سطح پر حفظ ما تقدم کے طور پر اقدامات شروع کردیئے ہیں، اس ضمن میں وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ سیل قائم کردیاگیاہے جو 24گھنٹے حالات پر نظر رکھے گا،دریں اثناء ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مسلح افواج کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، بھارت نے عالمی سرحد پر کارروائی کی تو فوری جواب دیا جائیگا، پاکستان ہر طرح کے حالات سے نمنٹے کیلئے تیار ہے ، جنگ مسلط کی گئی تو جواب دینے کیلئے تیار ہیں، پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے دوست ممالک سے رابطے کررہے ہیں ، پاکستان دوست ممالک کی اخلاقی اور سفارتی حمایت چاہتا ہے ، دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کے موقف کی تائید کی گئی ہے اوروہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

تازہ ترین