• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم عوام کو صحیح معنوں میں بااختیار بنائیگا، عمران خان

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کا احساس محرومی دور کرنا اور علاقہ کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم عوام کوصحیح معنوں میں بااختیار بنائے گا۔ انہوں نے یہ بات پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 218 سے تعلق رکھنے والے ممتاز سیاستدان ملک ظفر راں سے گفتگو کے دوران کہی جنہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود کے ہمراہ وزیر اعظم سے بنی گالہ میں ملاقات کی۔ ملک ظفر راں نے اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت اور وژن پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، زیر اعظم نے کہا پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم نہ صرف عوام کو صحیح معنوں میں بااختیار بنائے گا بلکہ عوام کی ضرورتوں کے مطابق ترقیاتی عمل کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کریگا، وزیر اعظم نے ملک ظفر راں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ پارٹی منشور کو عملی جامہ پہنانے میں اپناکردار ادا کرینگے، جنوبی پنجاب کے عوام تحریک انصاف کو نجات دہندہ کے طور پر دیکھتے ہیں جس نے ملکی سیاست پر دو جماعتی پارٹیوں کے تسلط کو ختم کرکے نئی سوچ دی۔

تازہ ترین