سوئی(این این آئی) سوئی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4 سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے لیویز ذرائع کے مطابق سوئی کے علاقے سوناری مٹ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شدید زخمی ہو گئے جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ناکہ بندی کرتے ہوئے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ۔