• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ،شریف خاندان شوگر مل فیصلہ کیخلاف نظر ثانی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی شوگر ملوں کی جگہ کی تبدیلی سے متعلق سپریم کورٹ کے سابق فیصلے کے خلاف دائر کی گئی نظر ثانی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی ہیں ،جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل تین رکنی بنچ منگل 26فروری کواتفاق شوگر ملز اور حبیب وقاص شوگر ملز کے حوالے سے سپریم کورٹ کے سابق فیصلے کے خلاف درخواستوں کی سماعت کریگا،اس حوالے سے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔
تازہ ترین