• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) گورنمنٹ سکیم کے تحت حج در خواستوں کی وصولی 25فروری سے شروع ہو گی ۔14بنک یہ درخواستیں وصول کریں گے ۔ سعودی حکومت نے جو اضافی 16 ہزار کا کوٹہ د یا ہے اس کے استعمال کا فیصلہ کرنے کیلئے حج پالیسی فارمولیشن کمیٹی کا اجلاس اگلے ہفتے سیکر ٹری مذہبی امور کی ز یر صدارت ہو گا جبکہ وزارت مذہبی امور نے حج 2019 کا اپریشن شروع کر دیا ہے۔گورنمنٹ اسکیم کے عازمین حج کیلئے مکہ مکرمہ میں رہائش گاہوں کے حصول کا کام شروع کر د یا گیاہے۔ بلڈنگز کی ہا ئرنگ کیلئے ہائرنگ کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ ڈ ی جی حج جدہ ساجد یوسفانی کو ہائرنگ کمیٹی کا کنو ینر بنایا گیا ہے۔ پا کستانی سفارتخانے کے دو نمائندے شامل کئے گئے ہیں ۔ ڈ ائریکٹر حج مکہ مکرمہ امتیاز شاہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر مدینہ منورہ بھی کمیٹی کے ممبر ہیں ۔ بلڈنگز کی رجسٹریشن کا کام جاری ہے ۔ اب تک 112بلڈنگز کی رجسٹریشن کی گئی ہے جن میں 55715 حاجیوں کے قیام کی گنجائش ہے ۔ ہائرنگ کمیٹی نے پہلے دورے میں 28 عمارتوں کی انسپکشن کی اور 24 کی منظوری دی جن میں 11236 حاجی قیام کرسکیں گے۔ ایک عمارت مسترد کر دی گئی ہے۔ 83 عمارتوں کی انسپکشن باقی ہے۔  
تازہ ترین