• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم متحد ہے،بھارت نے جنگ مسلط کی تو اس کی سرحدوں میں ہی ہوگی، ایم کیوایم

کر اچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان ڈپٹی کنوینرو پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی کنو ر نو ید جمیل نے کہا کہ ہم مسلح افواج اور ڈجی آئی ایس پی آر کو بھارت کو منہ تو ڑ جو اب دینے پر زبر دست سلام تحسین پیش کر تے ہیں، آج با نیا ن پاکستان کی اولا دوں نے یہا ں جمع ہو کر بھارت کو پیغام دے دیا ہے کہ پاکستانی قوم متحد اور بھارت کیخلا ف سیسہ پلا ئی ہو ئی دیو ار ہے، اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو اس کی سرحدوں میں ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی جارحیت اور دھمکیوں کیخلاف ایم کیو ایم پاکستان کے تحت ہفتے کو کراچی پریس کلب پر بڑے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مظاہرے سے میئر کراچی وسیم اختر، رئوف صدیقی، کشور زہرا نے بھی خطاب کیا۔ کنور نوید نے کہا کہ بھارت انتہا ئی متعصب ملک ہے جو مذہبی بنیا دوں پر مسلما نو ں کو شہید کر رہا ہے کشمیر سر فہر ست ہے یو پی ،بہار، بنگالی ،گو الیلا میں بھی چن چن کر مسلما نو ں کو شہید کر کے فسطائیت کی حد کر دی گئی ہے ہم امن چاہتے ہیں جنگ نہیں چاہتے لیکن بھارت کے جنگی جنون کا دورہ اسے با ر با ر پڑ تا ہے وہ با ربا ر کنٹر ول لا ئن کی خلا ف ورزی کر تا ہے اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھارت کی سر حد وں میں ہو گی ہم بھارت کو عبر تنا ک انجام سے دوچار کر یں گے۔ڈپٹی کنو ینر ومیئر کر اچی وسیم اختر نے کہا کہ آج کے بڑے مجمع نے ثا بت کر دیا ہے کہ پاکستانی قوم متحد ہے اور سیسہ پلا ئی دیو ار کی طر ح کھڑی ہے بھارتی مو دی سر کا ر جو زیا دتیا ں کر رہی ہے پاکستان کے عوام نے اسی جا رحیت اور مو دی سر کا ر ایکٹ کو مستر د کر دیا ہے ۔ہم وہ لو گ ہیں جنکے آبا ؤ اجد اد نے یہ ملک بنا یا تھا یہ ملک بچانا جا نتے ہیں مو دی سر کا ر کے عزائم کو یہ ہی خا ک میں ملا ئیں گے اردو بو لنے والے ہی بھارت کیلئے کافی ہیں فو ج کی با ری بعد کی با ت ہے پاکستان بنانے والے ہی پاکستان بچانے کیلئے ہر اول دستہ کا کردار ادا کر یں گے جو بھارت کی حما یت کر رہے ہیں یا اسکی با نسر ی بجا رہے ہیں وہ یا د رکھیں کہ یہ قوم ان کو بھی انجام تک پہنچانا جا نتی ہے۔ رکن رابطہ کمیٹی وممبر قومی اسمبلی کشور زہر ا نے کہا کہ ہم وہ قوم ہیں جس نے انگر یز وں سے پاکستان چھینا تھا اور ہند وستان کے مسلم اقلیتی علا قوں میں پاکستان زند ہ با د کی صدابلند کر کے ہند وستان سے بھی علیحدگی حاصل کی اور آج بھی ہم اس کے دفا ع کیلئے اپنی جا نو ں کے نظرانے پیش کر نے سے دریغ نہیں کر یں گے ۔رکن رابطہ کمیٹی عبد الروف صدیقی نے کہا کہ بھارت کو سمجھ لینا چاہیے کہ جس جنگی جنون کا وہ اظہا ر کر رہا ہے کہ مسلما نو ں نے ایک ہزار بر س بھارت پر حکو مت کی ہے ہر مسلما ن امن چاہتا ہے لیکن بھارت تا ریخ کا مطا لعہ کر لے کہ ہم یہ جنگ مسلط کی گئی تو مسلما ن کیا کر تے ہیں وہ یا د رکھا جا ئے جنگ مسلط کی گئی تو افو اج پاکستان کے ساتھ 22کر ور عوام سیسہ پلا ئی دیو ار بن جا ئے گی بھارت کیخلا ف سب سے اہم کر دار بانیا ن پاکستان کی اولا دیں ہونگیں۔
تازہ ترین