• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن متحد،حکومت سےجلدفیصلہ کن معرکہ ہوگا،مرادعلی شاہ

چکوال(آئی این پی)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کیخلاف تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہوچکیں، مستقبل قریب میں فیصلہ کن سیاسی معرکہ ہو گا انتقامی احتساب کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں ماضی کی سول اور فوجی حکومتوں کے یکطرفہ احتساب کا بھی سامنا کیا اب بھی ہم سرخروہونگے۔ وہ ہفتے کو یہاں سردار نجف حمید کی صاحبزادی کی شادی میں شرکت کے موقع پراخبار نویسوں سے گفتگو کررہے تھے۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، گورنر کے پی کے فرمان شاہ سمیت دیگر ممتاز شخصیات موجود تھیں۔
تازہ ترین