• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے تمام ممالک لاگو نہیں کرتے

اسلام آباد (طارق بٹ) بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے عمل درآمد کے پابند ہوتے ہیں لیکن تمام ممالک انہیں لاگو نہیں کرتے۔ عدالت نے گزشتہ دنوں پاکستان میں گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کے مقدمے کی سماعت مکمل کی جسے پاکستان نے سزائے موت سنائی ہے ۔ بین الاقوامی عدالت انصاف نے اقوام متحدہ چارٹر کے آرٹیکل ۔94 کا حوالہ دیا ہے کہ عدالت کے فیصلے قطعی اور حتمی ہوتے ہیں اور ان کے خلاف اپیل کا حق نہیں ہوتا۔ البتہ کسی فریق کو حق ہے کہ فیصلے کی تشریح کیلئے استدعا کر سکتا ہے ۔ اکتوبر 2018 میں امریکا نے بین الاقوامی عدالت انصاف کا فیصلہ مسترد کر دیا تھا جس میں ایران کو انسانی بنیادوں پر امداد کو پابندیوں سے مستثنیٰ کرنے کیلئے کہا گیا تھا۔
تازہ ترین