• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نمرہ کی شہادت پولیس کی نااہلی ہے، غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے، میئر کراچی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ نارتھ کراچی میں میڈیکل کی طالبہ نمرہ بیگ کی شہادت پولیس کی نااہلی کی وجہ سے ہوئی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ، چیف جسٹس سندھ اور آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے، جبکہ ذمے داروں کو سزا ہونی چاہیے۔وہ ہفتے کی شام نمرہ بیگ کے لواحقین سے انکے گھر پر ملاقات کررہے تھے۔ نمرہ کے بھائی حسن بیگ ماموں ذکی اور رفیع نے مئیر کراچی کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔
تازہ ترین