• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی اے پی کےمرکزی دفترکو غیراعلانیہ طورپر بندکرکے پولیس تعینات کردی گئی

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی دفتر کو کارکنوں کے احتجاج کے بعد غیر اعلانیہ طور پر بند کر کے پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے ہفتہ کو پارٹی کے دفتر میں کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی گئی جس پر پارٹی کی سینئر قیادت نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے دوسری جانب پارٹی کے متعدد رہنماؤں نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ کارکنوں کا احتجاج وقتی طور پر ہے معاملات جلد ٹھیک ہو جائیں گے جبکہ پارٹی کے چند عہدیدار یا تو فون نہیں اٹھا رہے یا پھر انہوں نے اپنے نمبر بند کر دیئے ہیں ۔
تازہ ترین