• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 حقوق سلب کرنے سے مسائل پیداہوتے ہیں،ایم ڈبلیو ایم

شکوئٹہ (پ ر) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے بیان میں کہاگیاہے کہ بد عنوانی، خیانت، دھوکا دہی، کار سرکار میں غبن، ناپ تول میں کمی بھی کرپشن کے زمرے میں آتے ہیں قرآن پاک میں بھی جن اقوام کی ہلاکت وبربادی کاذکر کیاگیاہے ان کی تباہی کے اسباب کفروشرک کے بعد مذکورہ بالا تھےجس معاشرے میں دوسروں کے حقوق سلب کیے جائیں وہاں ازخود فساد پیداہوتے ہیں بیان میں کہاگیا کہ سماجی حقوق ادانہ کیے جائے تو معاشرتی رویوں میں بگاڑ آجاتاہے جس سے دشمنی پیداہوتی ہیں آج قوم جن مسائل سے دوچار ہے وہ خیانت کانتیجہ ہے ہرجگہ کرپشن ہی کرپشن ہے بیان میں کراچی میں خاتون سمیت چھ بچوں کی زہرخورانی سے ہلاکت پر افسوس کااظہار کیاگیاہے۔
تازہ ترین