• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں المناک ٹریفک حادثہ، تین لڑکیاں جاں بحق، نوجوان سمیت 2 زخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کے علاقہ پربت روڈ پر ٹریفک حادثہ میں تین لڑکیاں جاں بحق اور ایک لڑکی سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق جمعہ اورہفتہ کی درمیانی شب تقریباً سوا دوبجے ایف سیون تھری پربت روڈ پر مارگلہ روڈ کی طرف جاتے ہوئے تیزرفتارگاڑی بے قابوہو کر 22فٹ نیچے برساتی نالے میں جاگری جس سےمیں گاڑی میں سوار تین لڑکیاں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک لڑکی اورنوجوان زخمی ہوگئے۔پولیس نے جاں بحق ہونے والی لڑکیوں کی لاشیں اورزخمیوں کو پمزہسپتال منتقل کردیا۔ ذرائع کاکہناہے کہ گاڑی میں چار لڑکیاں عائشہ،رمشا،حنا اورنمرہ جبکہ حمزہ نامی نوجوان سوار تھے۔ حادثہ کاشکارہونے والی گاڑی رمشا دختر ذوالفقار کی تھی جو خودگاڑی چلارہی تھی۔پولیس کے مطابق پانچوں افراد آپس میں دوست تھے اوراپنے ایک دوست کے گھر میں جمع ہوئے تھے جہاں سے فارغ ہوکر گاڑی میں واپس اپنے گھروں کوروانہ ہوئے اور اس دوران گاڑی حادثے کا شکارہوگئی۔ ذرائع کے مطابق گاڑی چلانے والی لڑکی رمشاامریکہ سے گریجویشن کرکے وطن واپس آئی تھی۔ تھانہ کوہسار کے ڈیوٹی افسر سب انسپکٹردریاخان کے مطابق واقعہ میں جاں بحق ہونے والی تینوں لڑکیوں کی عمریں چوبیس سے پچیس سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ پولیس نے لاشیں پمزہسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کردیں۔ جاں بحق ہونے والی حنا کا تعلق کراچی، عائشہ خواجہ کا ڈی ایچ اےلاہوراور رمشا ذوالفقار کا ایف الیون فوراسلام آبادسے تھا جب کہ بچ جانیوالے حمزہ اختر ایف ایٹ تھری اور نمرا ایف الیون کے رہائشی بتائے جاتے ہیں ۔
تازہ ترین