• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹریٹ کرائم اور چوری کی متعدد وارداتیں، شہری نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری ایک گاڑی ،موٹرسائیکل ،طلائی زیورات اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ کینٹ کو رفعت فیاض نے بتایاکہ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار مجھ سے میراپرس چھین کر فرارہوگئے جس میں 8ہزار روپے ،2موبائل ودیگر کارڈز تھے۔تھانہ ائرپورٹ کو فوزیہ علی سکنہ چکلالہ سکیم تھری نے بتایا کہ میں اپنے گھر میں داخل ہورہی تھی کہ 2نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے مجھ سے20ہزار روپے، موبائل ،طلائی زیورات ودیگر کارڈز زبردستی چھین لئے۔تھانہ نیوٹاؤن کو یاسر فرید نے بتایا کہ کوئی نامعلوم چور حذیفہ ہاسٹل کے میرے کمرہ میں سے میرے 2 لیپ ٹاپ اور ایک آئی پیڈچوری کر کے لے گیا ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو سیدہ عشرت رضوی نے بتایا کہ ایک موٹرسائیکل پر سوار 2 نامعلوم ملزمان میرا بیگ چھین کر فرار ہو گئے جس میں 57ہزار650 روپے ، ایک موبائل فون ، شناختی کارڈ ، ڈرائیونگ لائسنس ، بینک لاکر کی چابیاں ، اے ٹی ایم کارڈ تھے ۔ تھانہ ترنول پولیس کو جاوید نے بتایا کہ چھ نامعلوم کار سوار ملزمان مدعی کے ڈرائیور سے 9 ہزار روپے اور گاڑی کے ٹائر چھین کر لے گئے ۔تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس کو شہزاد نے بتایا کہ نامعلوم ملزموں نے گھر سے 2 لاکھ 70 ہزار روپے ،طلائی زیورات ،ایل ای ڈی و دیگر سامان کل مالیتی دس لاکھ روپے چوری کرلیا ۔ظاہر شاہ نے انڈسٹریل ایریا پولیس کو بتایا کہ علی و دیگر ملزموںنے مدعی سے 15 ہزار روپے نقدی و دیگر سامان چھین لیا ۔ تھانہ کوہسار پولیس کو عمر نے بتایا کہ نامعلوم ملزموں نے مدعی کی دکان سے 7 لاکھ روپے مالیت کے ٹائر چوری کر لئے ۔تھانہ روات کو شاہد منیر کھوکھر نے بتایا کہ دو افراد نے سائلان شاہد منیر ، طاہر منیر ، فواد احمد ، جنید اختر سے لاکھون روپے لیکر خورد برد کر لئے اور جو پلاٹ تعمیر کے لیے دکھایا تھا اس کا نصف حصہ کسی دیگر شخص کو فروخت کر دیا ۔ مختلف واقعات میں لاکھوں کے چیک ڈس آنر ہو گئے۔
تازہ ترین