• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے الزام میں 323افراد گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پتنگ فروشوں، پتنگ بازوں اور ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئےپتنگ بازی سے متعلق 127مقدمات درج کرکے 197ملزموں کو گرفتار کرکے 3625 پتنگیں، 184ڈوریں،،8سپیکر،3ساؤنڈ سسٹم اور 2 ڈیک برآمدکرلئے جبکہ پتنگ بازی کے دوران ہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی میں 126مقدمات میں126ملزمان کو گرفتار کرکے 112پستول،7ریوالور،2رائفل،ایک گن، کاربین، 6377روند برآمد کئے گئے۔ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 15سماج دشمنوں کو بھی پکڑ لیا۔ کلر سیداں پولیس نے 5قمار بازوں کو دھر لیا۔دریں اثناءتھا نہ سبز ی منڈی پولیس نے پتنگیں اور کیمیکل ڈور فروخت کر نے والے 4ملزموں کو گرفتار کر کے260 پتنگیں اور 24 رول کیمیکل ڈور بر آمد کر لی۔
تازہ ترین