• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطے میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا فوری حل ضروری ہے‘ مشعال ملک

اسلام آباد (جنگ نیوز) حریت کانفرنس کے مرکزی رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے‘ کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہ ملنے اور بھارتی مظالم کے باعث مقبوضہ کشمیر ایک سلگتی چنگاری کا روپ دھار چکا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خطے میں دو ایٹمی ممالک کے درمیان پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کی بجائے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ بھارت جنگی جنون میں مبتلا اور الیکشن کے موقع پر سیاسی فوائد حاصل کرنے کیلئے پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے۔
تازہ ترین